خواجہ آصف نے پاکستانیوں کو معنی خیز خبر دے دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے تقریر کی تو نور عالم نے کہا کہ آپکاسافٹ وئیر اپڈیٹ ہو گیا ہے، جو حالات چل رہے ہیں لگتا ہے سب کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ

وزیراعظم نے کہا کہ کہ تمام الیکشنز پر سوالیہ نشان ہیں، ایک الیکشن ٹھیک ہوا اس کے بدلے میں ملک ٹوٹ گیا، ہمارے ملک میں الیکشن ہونے سے کرائسز پیدا ہوجاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ روز قبل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بریفنگ دی، آٹھ گھنٹے میں بھی بریفنگ مکمل نہیں ہو سکی تھی، صرف افغانستان پر بات کی گئی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج سے جند روز قبل امریکی رات کے اندھیرے میں وہاں سے چلے گئے، افغانستان نیٹو کی مداخلت کی وجہ سے جنگ کا اکھاڑہ بنا ہوا تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں وہاں ایسی حکومت آئے جو افغان عوام کے لیے بہتر ہو، ہمیں بھی ماضی کے فیصلے پر غور کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 روز سے پھر سے کورونا کا شور مچا ہوا ہے، جن کو بیماری ہو ان کو کورونا کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسی طرح اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو ہم کس طرح اس کا مقابلہ کریں گے، جس گھر میں اتحاد نہ ہو آئین کی تکریم نہ ہو وہاں سسٹم کو چلانا مشکل ہوتا ہے، یہ ادارہ آئین کے تحت سب سے زیادہ قوت والا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپنے آپ سے پوچھیں کیا واقعی یہ ادارہ اتنی قوت والا ہے، ووٹ کو عزت دینے کا مطلب آئین کے مطابق عملدرآمد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.