عید کے بعد وزیراعظم عمران خان اپنے جگری یار زلفی بخاری کو کیا خوشخبری دینے والے ہیں ؟ اہم خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک مرتبہ پھر سے تبدیلی لانے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے مشاور ت جاری ہے ، مزید وزراءکو بھی شامل کیئے جانے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں یہ بڑی تبدیلیاں عید کے فوری بعد ہونے کا امکان ہے ،

ق لیگ ، ایم کیوایم اور دیگر اتحادیوں کو وزارتیں دی جا سکتی ہیں ، ق لیگ کی جانب سے مونس الہی وزارت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے شروع دن سے ہی کہا تھا کہ ق لیگ ک ودو وزارتیں دی جائیں گی ،مونس الہٰی سے کچھ عرصہ قبل ملاقات بھی ہوئی تھی ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زلفی بخاری اپنے پرانے عہدے پر ہی واپس آ رہے ہیں اور کابینہ کا حصہ بنیں گے جبکہ فیصل واوڈا کی دوبارہ کابینہ میں شمولیت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے ، باپ پارٹی کو بھی ایک وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان موجودہ وزراءمیں سے بھی کچھ کو گھر بھیج سکتے ہیں ۔ عمران خان نے اس حوالے سے مشاور ت بھی شروع کر دی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.