حکومت نے افواج پاکستان کے افسروں و جوانوں کو خوشخبری سنا دی ،

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ جائزہ کمیٹی کی ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی ۔

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں پاک افواج کے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری پر بھی غور کیا گیا۔ کابینہ نے جائزہ لینے کے بعد افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے فیصلوں پر بریفنگ میں بتایا کہ سول ملازمین کو الاؤنس ملے، لیکن گزشتہ 2 سال سے فوج کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوا ، اس لیے فوج کو 15 فیصد اسپیشل الاؤنس دیا جارہا ہے۔ رینجرز اور ایف سی ملازمین کو بھی وزیراعظم کے حکم پر الاؤنس دیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.