مونس الٰہی کو بھی وفاقی وزیر بنا دیا گیا ،

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں توسیع‘ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الہی کو وفاقی وزیر کا قلمدان سونپ دیا گیاتفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے ق کے مونس الہی کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر کردیا گیا، اس سے قبل وزیر آبی وسائل کا قلمدان فیصل واوڈا کے پاس تھا،

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سینیٹ الیکشن کے لیے وزارت سے استعفی دیا تھا،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مونس الہی کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.