ہم آئے نہیں ہیں ہم کو لایا گیا ہے ۔۔۔۔!!!

راولپنڈی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز مریم نواز راولپنڈی سے آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کوٹلی گئیں جس کے راستے میں کہوٹہ کے مقام پر عوام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ یہ لوگ اچانک ان کی آمد پر جمع ہوئے ہیں

جنہیں دیکھ کر انہیں خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔مریم نواز کے اس دعویٰ کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی بھی میدان میں آگئے اور وہ خط شیئر کردیا جو مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ کی مقامی قیادت کو مریم نواز کے استقبال کے حوالے سے لکھا تھا۔ اس خط میں شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی تھی کہ مریم نواز کے استقبال کیلئے کارکنوں کو جمع کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.