عرفان مانا بمقابلہ مشرف جنجوعہ : کبڈی کا میچ کس کی ٹیم نے جیت لیا ؟

لاہور(ویب ڈیسک)ظفروال میں تھپڑوں والی کبڈی کے منفرد مقابلوں میں جیتنے والی ٹیم کو 5لاکھ روپے انعام اور رنر اپ کو 3 لاکھ روپے دیئے گئے۔ظفروال کے سرحدی گاوں ولی پور میں پیر سلیمان شاہ کے عرس کے موقع پر منعقدہ کبڈی میچ میں قومی کبڈی ٹیم کے سٹار ملک بنیامین نے اچھل

اچھل کر تھپڑ برسائے، کپتان عرفان مانا کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد مشرف جنجوعہ کی ٹیم کو ہرا کر میچ جیت لیا۔شفیق عرف بجلی پہلوان نے کبڈی کی جیت کی خوشی میں مخصوص انداز میں بھنگڑے ڈالے۔ سٹیج پر موجود مہمانوں کی جانب سے سب سے زیادہ تھپڑ برسانے اور مد مقابل کو چت کرنے پر فی جفہ 15ہزار، 30ہزار اور 50 ہزار روپے حوصلہ افزائی کے لئے انعام دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.