
سعد رفیق کونسا واقعہ آج بھی مزے لے کر سناتے ہیں ؟
لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار نوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کچھ عرصہ قبل سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کو ایک کھٹارہ بکتر بند گاڑی میں جان بوجھ کر معمولی سفر کئی گھنٹوں پر محیط کر کے عدالت لایا گیا تو پتہ چلا کہ ان کی ٹانگ میں شدید درد ہے۔ اس سے قبل ان کے گھر والوں
کے سوا شاید ہی کسی کو علم ہو گا،بظاہر چاق وچوبند نظر آنے والے سعد رفیق جو پہلے بھی کئی مرتبہ قید کاٹ چکے ہیں۔شیٹکاکے مرض میں مبتلا ہیں۔خواجہ سعد رفیق سے یاد آیا مشرف دور میں ایک بار وہ اور عمران خان اکٹھے گرفتار ہو گئے تھے۔ صرف دودن میں کس کی کیا حالت ہو گئی؟یہ سعد رفیق کی زبانی سنیں تو پورا لطف آتا ہے۔علیم خان کے بارے میں کہا جا تاہے کہ وہ ایئر کنڈیشنز لگا کر سوتے رہے، بلکہ گھر بھی چلے جایا کرتے تھے۔باقیوں کے ساتھ کیا ہو رہا تھا اس کے متعلق پنجاب یونیورسٹی کے سابق وی سی ڈاکٹر مجاہدکامران خصوصاً باتھ رومز تک میں سی سی ٹی وی کیمروں کے بارے میں بتا چکے ہیں۔
Leave a Reply