حسن نثار کا خصوصی تبصرہ

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ٹٹ پونجیئے،فٹ پاتھیے لڈیاں دھمالیں ڈالتے، خوشامدیں کرتے، جلسہ جلوس نکالتے فلوک بلکہ جمہوری فلوک لگتے ہی ’’نالیوں‘‘ سے نکل کر اولمپک سائز کے ’’سوئمنگ پول ‘‘ میں گھس جاتے ہیں اور پھر یہی کچھ ہوتا ہے جو پہلے بھی ہوتا رہا، اب بھی ہو رہا ہے

اور جانے کب تک ہوتا رہے گا۔’’اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے‘‘رول ماڈل تو کیا ہونا یہ تو کریم رول بھی نہیں۔پان کی دکان کا بھی کوئی بھرم، ادب آداب ہوتے ہیں لیکن یہ جسے خود مقدس ایوان کہتے ہیں ، اس کی دھجیاں اڑانے سے بھی باز نہیں آتے جبکہ انتخابی مہم تو ہوتی ہی بازاری قسم کی ہے ۔لیڈر کیا ہوتا ہے؟نجانے کس سیانے کا قول ہے۔”A LEADER HAS TWO IMPORTANT CHARACTERISTICS. FIRST, HE KNOWS WHERE HE IS GOING, SECOND, HE IS ABLE TO PERSUADE OTHER PEOPLE TO GO WITH HIM,,PAUL PARKERکا کتنا بلیغ تبصرہ ہے۔”LEADERS THINK. THEY THINK BECAUSE THEY ARE LEADERS. THEY ARE LEADERS BECAUSE THEY THINK”لیکن ہمیں جو ’’تحفے‘‘ملتے ہیں، نہ بولنے سے پہلے سوچتے ہیں، نہ بولنے کے دوران سوچتے ہیں نہ بولنے کے بعد ہی سوچتے ہیں کیونکہ ’’سوچنے‘‘ کیلئے صرف کھوپڑی اور اس پر لمبی زلفیں ہی کافی نہیں ہوتیں، کھوپڑی کے اندر مغز یعنی ’’برین‘‘ بھی ضروری ہوتا ہے جبکہ انہیں صرف برین مسالحہ پسند ہوتا ہے تو شاید بات بھی صحیح ہے کیونکہ جیسے منہ ویسی چپیڑیں۔ہم بھیڑوں کو ہانکتے ہیں، مویشیوں کو چراتے ہیں اور انسانوں کو لیڈ کرتے ہیں یعنی لیڈر رکھنے کی عیاشی صرف انسانوں کو نصیب ہوتی ہے۔بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا۔۔۔آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا۔۔اور آدمی سے انسان بننے کیلئے تعلیم اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے جو ممکن نہ ہو تو پھر لیڈر کو ہی ٹیچر کا منصب بھی سنبھالنا پڑتا ہے ۔اس وقت آزاد کشمیر میں انتخابی مہم جاری ہے اور دھڑا دھڑ عوام کی ٹیچنگ ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.