وزیر خزانہ شوکت ترین نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز رواں ماہ کیا جائے گا ،حکومت آئندہ 3 سال میں پروگرام کیلئے 1.6 ٹریلین دے گی۔نجی ٹی وی کےمطابق اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ اس پروگرام میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرزکو شامل کرنے

کیلئےمشاورتی عمل جاری ہے،یہ فلیگ شپ پروگرام تاجروں ، چھوٹے کاروبار اور کاشتکاروں کو زیرو مارک اپ پر قرض دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح نچلی سطح پر ساڑھے چار لاکھ گھرانوں کو قرض فراہم کرنا ہے ،کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو زرعی قرضے دیئے جائیں گے، پروگرام کا تیسرا جزو نیا پاکستان کم لاگت ہاؤسنگ سکیم ہے۔ اس موقع پروزیرخزانہ نے پروگرام کو ڈیزائن کرنے والے متعلقہ افراد کی کاوشوں کی تعریف کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.