کشمیریوں کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کردیا

باغ(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقت ور کو ہمارا انصاف کا نظام نہیں پکڑ سکتا،پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لا الہ الاللہ کا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو،جوپاکستان بننے جارہا ہے ہم غریب ملکوں کوامداد دیا کریں گے،ہم بھی فلاحی ریاست کی کوشش کر رہے ہیں،

ہم نےخیبر پختونخوا میں تمام شہریوں کوہیلتھ کارڈ دیئے، سال کے آخرتک تمام کشمیریوں کوہیلتھ انشورنس دیں گے۔آزاد کشمیرکے ضلع باغ میں سردار تنویر الیاس خان کی انتخابی مہم کےجلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہاکہ غریب خاندان علاج کرانے کے لیے ہرچیزبیچ دیتا ہے، ہیلتھ کارڈ سے کسی بھی ہسپتال سے مفت علاج کرایا جاسکتا ہے، ہم بھی فلاحی ریاست کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے خیبرپختونخوا میں تمام شہریوں کوہیلتھ کارڈ دیئے، سال کے آخرتک تمام کشمیریوں کوہیلتھ انشورنس دیں گے۔انہوں نے کہا کہ طاقت ورکوقانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں، ہم اپنے ملک کے مستقبل کی لڑائی لڑرہے ہیں، بدقسمتی سے کبھی اپنے پاؤں پرکھڑا ہونے کی کوشش نہیں کی، قرضے لیکرگزارہ کرتے ہیں، کوئی بھی ملک ہاتھ پھیلا کرعظیم قوم نہیں بن سکتی، جوپاکستان بننے جارہا ہے ہم غریب ملکوں کوامداد دیا کریں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ کیا کسی نے برطانیہ میں دیکھا طاقت ورڈاکوپکڑا جائے اورجرات ہے این آراومانگے؟ کسی خوشحال ملک میں این آر او مانگنے کی جرات نہیں ہوتی، قید میں صرف غریب لوگ ہیں، طاقت ور کو ہمارا انصاف کا نظام نہیں پکڑ سکتا، کبھی ایسا نہیں ہوتا جھوٹے ٹیسٹ دکھا کرایکٹنگ کرکے ملزم برطانیہ میں چلا جائے، جس ملک میں قانون سب کے لیے برابروہ خوشحال ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جن قوموں میں انصاف نہ ہووہ تباہ ہوجاتی ہیں، کفرکا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں، جب قوم میں انصاف نہ ہوتوقوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی، بڑے،بڑے ڈاکوصرف این آراومانگ رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ان کے گناہ معاف کردوں،مدینہ کی ریاست کا ماڈل تحریک انصاف اپنارہی ہے، پناہ گاہوں میں مزدورطبقے کومفت کھانا دیا جاتا ہے، مدینہ کی ریاست میں سب سے پہلے انسانیت تھی، چین نے مدینہ کا ماڈل اپنا کر ستر کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، انصاف کے نظام کے بغیرکوئی قوم اوپرنہیں جاسکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.