آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ کا خصوصی پیغام

کوہالہ (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے جمہوری حقوق کیلئے ہماری جان بھی حاضرہے، تبدیلی والے اور مودی کو بھگائیں گے، کشمیر سے ہمارا رشتہ 3 نسلوں سے ہے اس سے محبت وراثت میں ملی ،25 جولائی کو ہر شخص تیر پر ٹھپہ لگائے تیر

ترقی اور کشمیر کا نشان ہے۔ہم نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں، کشمیر جنت نظیر ہے، کشمیر بے نظیر ہے،آزاد کشمیر سے ہمارارشتہ 3 نسلوں سے ہے، پیپلز پارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی، آج بھی ہے، جمعہ جمعہ آٹھ دن والوں کو کیا پتہ کشمیریوں کا مقدمہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےہالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر سے محبت وراثت میں ملی ہے، کشمیر کے جمہوری حقوق کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے، ہم نے ہمیشہ کشمیر کی ترقی کے لیے کام کیا ہے، 25 جولائی کو ہر شخص تیر پر ٹھپہ لگائے کیونکہ تیر ترقی اور کشمیر کا نشان ہے ۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر سے محبت وراثت میں ملی ہے، کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے، ہم نے ہمیشہ کشمیر کی ترقی کے لیے کام کیا ہے، 25 جولائی کو ہر شخص تیر پر ٹھپہ لگائے کیونکہ تیر ترقی اور کشمیر کا نشان ہے۔امبور مظفرآباد پہنچنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آصفہ بھٹو زرداری کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا۔آصفہ بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے خواتین بھی موجود تھیں، آصفہ بھٹو نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلاکر خواتین کا شکریہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.