ملتان پولیس کا انوکھا کارنامہ :

ملتان (ویب ڈیسک )اشتہاری پکڑنے کے لئے جانے والی لاہور پولیس کی ٹیم کو متعلقہ پولیس نے تھانے میں بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی عارف کی سربراہی میں تین جوانوں پر مشتمل لاہور پولیس کی ٹیم ملتان میں اشتہاری کی گرفتار ی کے لئے گئی جسے تھانے میں بند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم نے گرفتاری کے وقت مزاحمت کی جس پر گلگشت تھانے کا ایس ایچ او موقع پر آیا اور اس نے لاہور پولیس کے اہلکاروں کو تھانے میں بلا کر بند کردیا۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10گھنٹوں سے تھانے میں بند ہیں، اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے سے قبل متعلقہ پولیس کو اطلاع دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.