
پاکستان کا وہ شہر جہاں کا پٹواری اربوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا مالک نکلا ۔۔۔
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں نویں گریڈ کے پٹواری کی اربوں روپے کی جائیداد کے انکشاف کے بعد اس کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کے پٹواری ابو بکر جوکھیو کی اربوں روپے کی پراپرٹی کا انکشاف ہوا ہے۔
ملزم کے اہل خانہ کے نام پر گزشتہ تین سال کے دوران سینکڑوں ایکڑ کی اراضی بھی منتقل ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف مختار کار گڈاپ سے ملے ریکارڈ سے ریفرنس کیلئے رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نویں سکیل کا پٹواری ایک اعلیٰ افسر کا فرنٹ مین ہے۔
Leave a Reply