وہ حلقہ جہاں دو سگے بھائی ایک دوسرے کے مقابلے پر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے تازہ ترین تبصرے میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ضلع میر پورچار انتخابی حلقوں پر مشتمل ہے۔ الیکشن 2021ء میں اس ضلع سے دو سابق وزرا ئےاعظم اوردو سابق وزیر انتخابی عمل کا حصہ بن رہے ہیں۔ضلع کے دو حلقوں میں کانٹےدار مقابلے متوقع ہیں جن پر اپ سیٹ بھی ممکن ہے۔

ضلع بھمبر تین انتخابی حلقوں پر مشتمل ہے۔ انتخابات میں ضلع سے ایک سابق وزیر، ایک سابق اسپیکر، ایک وزیر،اور ایک سینئر وزیر انتخابی عمل کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ضلع کے تینوں حلقوں میں بڑے قد کاٹھ کے سیاستدانوں کی انتخابی مہم کے بعد سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے۔پہلا حلقہ ایل اے 5 بھمبر1 اس حلقے میں دو کزن مدمقابل ہیں ،وزیر ن لیگ کرنل (ر)وقار احمد نور اور پی ٹی آئی کے چودھری انوار الحق نورآپس میں کزن ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سابق وزیر چودھری پرویز اشرف اور مسلم کانفرنس کے صدرمرزا محمد شفیق جرال بھی حلقے کے اہم امیدواروں میں شامل ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق چودھری پرویز اشرف کی حلقے میں پوزیشن مضبوط ہے کیونکہ مقامی سیاسی گروپس نے پرویز اشر ف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدوار دونوں ہی گجر برادری سے تعلق رکھتے ہیں جسکی بدولت ووٹ بینک کی تقسیم سے تیسرا امیدوار فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ دوسرا حلقہ ایل اے 6بھمبر2 میں سابق وزیر علی شاہ سونی پہلی بار کسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ماضی کے تین انتخابا ت میں وہ بطور آزاد امیدوار کامیاب ہوکراور حکومتی پارٹی میں شامل ہو کر وزارت کا عہدہ لیتے رہے ہیں۔ان کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے راجہ مقصود احمد خان اور آزاد امیدوار چودھری محمد رزاق بھی انتخابی سر گرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔حلقے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار تحریک انصاف کا مقابلہ تحریک انصاف ہی سےہو رہا ہے۔تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر چودھری محمد رزاق آزاد حیثیت سے اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں جبکہ محمد رزاق پی ٹی آئی کے ناراض سیاسی کارکن انکے ساتھ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت چودھری رزاق کے ساتھ کوئی گٹھ جوڑ نہیں کرتی تو انتخابی نتائج تبدیل ہو سکتے ہیں۔ تیسرا حلقہ ایل اے7بھمبر3 کی اہم بات یہ ہے کہ بھائی کا مقابلہ بھائی سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.