
نواز شریف نے لندن جانے سے قبل یاسمین راشد سے کیا وعدہ کیا تھا ؟
لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ٹھیک ہوکر واپس آجائیں گے۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نواز شریف کے ساتھ مقابلہ نہیں کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری سے متعلق میں خود ان سے ملنے گئی تھی، سابق وزیراعظم نے جاتے ہوئے وعدہ کیا تھا صحتیاب ہو کر واپس آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ٹھیک ہو کر سیر سپاٹے کر رہے ہیں، تو انھیں اب واپس آنا چاہیے۔
Leave a Reply