حکومت پنجاب نے نیا لائحہ عمل تیار کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی ہدایت پر محکمہ صحت نے 5 اضلاع میں گھر گھرجا کرکورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانےکا اعلان کردیا۔سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہےکہ یہ خصوصی ویکسینیشن مہم 10 اگست تک جاری رہےگی، اس مہم کے تحت لاہور ، ملتان، گوجرانوالہ اور

فیصل آباد کی 40 فیصد آبادی کو ویکسینیٹ کیا جائےگا جب کہ راولپنڈی کی 70 فیصد آبادی ویکسینیٹ ہوگی۔انہوں نےشہریوں سےاپیل کی ہےکہ وہ کورونا کے بڑھتے خطرات کوکم کرنے میں حکومت کاساتھ دیں اور ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، 26 جولائی سے یونین کونسل کی سطح پر ویکسین لگنا شروع ہوجائےگی۔ فیصلے پر عمل کے لیے 1800 سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائيں گی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےکہا ہے کہ اسپیشل ٹیمیں بازاروں میں جاکردکانداروں کی ویکسینیشن کریں گی، اسپتالوں میں مریضوں اوراُن کے تیمارداروں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.