
(ن) لیگی امیدوار آپے سے باہر
مظفرآباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر الیکشن کے دوران مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسماعیل گجر نے بھارت سے مدد لینے کی وارننگ دے دی۔اسماعیل گجر نے انتظامیہ پر جانب داری اور کیمپ اکھاڑنے کا الزام لگایا اور ڈی سی کو ہدایات دے گئے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ کو وارننگ دی ہے کہ اگر میری بات نہ سنی گئی
تو وہ مدد کےلیے بھارت کو پکاریں گے۔ن لیگی امیدوار نے مزید کہا کہ آپ سے تو بھارت اچھا ہے جو وہاں ایسا نہیں کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے کیمپ اُکھاڑ کر پھینک ديے گئے، پولیس بھی موجود تھی لیکن کسی نے کیمپ اُکھاڑنے والوں کو نہیں روکا۔اسماعیل گجر نے مزید کہا کہ انہیں روکیں ورنہ حالات خراب ہوں گے اور لوگ جان سے جائیں گے۔اسماعیل گجر نے بعد ازاں وضاحتی بیان جاری کیا اور کہا کہ میں نے اپنے انتظامیہ کو مخاطب کیا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ میں انتظامیہ سے پوچھ رہا تھا کہ میری داد رسی نہ ہوئی تو کسے مدد کے لیے پکاروں؟
Leave a Reply