کل 45 حلقوں میں سے کتنی سیٹیں تحریک انصاف نے اپنے نام کر لیں ،

مظفرآباد(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے 11ویں عام انتخابات میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بازی جیت لی ‘ پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر رہی جبکہ مسلم لیگ (ن) کشمیر میں اپنی حکومت بچانے میں کامیاب نہ ہوسکی اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جیت کی خوشی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے مظفرآبادمیں جشن منایا

اور آتش بازی بھی کی ۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں میں سے43کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے25، پیپلزپارٹی 10‘مسلم لیگ (ن) 6 ‘مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے جبکہ آخری اطلاعات تک باقی ماندہ دو سیٹوں پر پی پی کے امیدواروں کو واضح برتری حاصل تھی ۔ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم سرداریعقوب ‘ پی ٹی آئی کے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری ‘آزادکشمیر اسمبلی کے اسپیکر شاہ غلام قادر، ن لیگ کے کرنل وقاص ملک اور پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس نے معرکہ جیت لیا جبکہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ‘چوہدری محمد سعید اوربیرسٹرافتخار گیلانی سمیت کئی سرکردہ رہنماؤں کو الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ن لیگ کے رہنماء اور آزادکشمیر کے موجودہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدربمشکل اپنی آبائی سیٹ صرف 490 ووٹ سے جیت سکے جبکہ دوسری نشست پر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق اتوارکوآزاد جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے45حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ان میں سے 33 حلقے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں ہیں جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں رہنے والے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے گئے۔ قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کا انتخاب نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا۔انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور ون سے تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے ۔حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 میںپی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹ لیکر جیت گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.