سعودی عرب نے عمرہ ادائیگی کے لیے گرین سگنل دے دیا

جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پابندی سے مستثنیٰ ممالک سے زائرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق آئندہ دنوں میں 20 ہزار سے زائد غیر ملکی زائرین کو عمرے کی اجازت ہوگی۔ترجمان وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ صرف پابندیوں سے

استثنیٰ والے ممالک کے زائرین سعودی عرب آ سکتے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق پاکستان، بھارت اور یو اے ای پابندیوں سے مستثنیٰ ممالک میں شامل نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.