نویں اور دسویں محرم کو کن شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی ؟

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں امن و امان کے تناطرمیں نویں اور دسویں محرم کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے تیاریاں کا سلسلہ جاری ہے،

فیصلہ اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا ، آئی جی آفس سے حساس شہروں کے تفصیلات طلب کر لی گئیں ۔ لاہور ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.