
ایک بار کس مشہور اداکارہ نے نادیہ علی کی منت سماجت کی تھی ؟
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا اپنے متنازع بیانات اور کچھ اسکینڈلز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ یہ اسکینڈلز ان کے خلاف بنائے جاتے ہیں یا وہ خود بنواتی ہیں؟ اس حوالے سے ٹی وی میزبان نادیہ علی نے چشم کشا انکشاف کر ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق
نادیہ علی نے کہا ہے کہ اداکارہ میرا نے ایک بار مجھے کہا تھا کہ میں ان کا گلوکار علی ظفر کے ساتھ اسکینڈل بناؤں۔ نادیہ علی کہتی ہیں کہ میں ایک شو کی میزبانی کر رہی تھی۔ اچانک میرا میرے پاس آئی اور کہا کہ یہاں سب سے پرکشش لڑکا کون ہے؟ ان کے سوال پر میں بہت حیران ہوئی۔ اس وقت علی ظفر اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔ میرا نے مجھے کہا کہ میرا علی ظفر کے ساتھ اسکینڈل بناؤ۔ ایک بار میں خاموش رہی تو اس نے دوسری بار مجھے کہا کہ اس کے ساتھ میراا سکینڈل بناؤ اور جب میں نے اس کے کہنے پر ایسی کوئی اناؤنسمنٹ نہ کی تو وہ خود ہی اسٹیج پر علی ظفر کے پاس چلی گئیں۔
Leave a Reply