اداکارہ کا حیران کن رد عمل

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان کی ناموراور ایوارڈ یافتہ اداکار ہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کوئی مغلطات سے مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا ۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنے سابقہ بیان سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حکومت کے خلاف

کچھ نہیں کہا تھا، ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں مجھ سمیت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرے۔مہوش حیات نے کہا کہ مجھے مغلطات دے کریا برے ناموں سے پکارکر آپ میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے، یہ تمام چیزیں آپ ہی کے گندے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل مہوش حیات نے ملک میں خواتین اور بچوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات سے متعلق آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ نعروں کا وقت ختم ہوچکا لہذا اب ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے۔ اداکارہ کو اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.