پاکستانی حسینہ کی گلوکار علی ظفر کو انوکھے اسٹائل سے شادی کی پیشکش

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کے مقبول گلوکار شہزاد رائے کو ایک مداح کی جانب سے شادی کی انتہائی دلچسپ پیشکش کی گئی ہے۔شہزاد رائے کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مٹھائی اور گرین ٹی کی تصاویر بھی شیئر کیں،گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ گرین ٹی

کو مٹھائی پر ترجیح دینی چاہیے کیونکہ زندگی میں جو تھوڑی خوشی مِل سکتی تھی وہ بھی نا ملے۔گلوکار کے اس ٹوئٹ پر مداحوں کے تبصروں کا انبار لگ گیا لیکن ایک خاتون مداح نے ایسا کمنٹ کیا جو وائرل ہوگیا۔ثنا خان نامی صارف نے گلوکار کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے شادی کرلیں، میں روز آپ کو اپنے خون سے گرین ٹی بنا کر دوں گی۔صارف کی اس ٹوئٹ پر شہزاد نے مزاحیہ انداز میں ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ برائے مہربانی ایسی باتیں نا کریں، لوگ مجھے ویمپائر کہنے لگیں گے۔خاتون نے اس پر کہا کہ اب جواب دے دیا ہے تو شادی بھی کر لیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.