حکومت کا دسمبر سے مہنگائی مکاؤ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ ۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی سے بچاؤکا پروگرام دسمبر سے شروع ہوجائے گاجس کے تحت 40فیصدنچلے طبقے کو براہ راست سبسڈی دی جائے گی‘ملکی معیشت بڑی مشکل سے سنبھل پائی ہے اور ہم لاک ڈائون سے اس کو تباہ نہیں کرنا چاہتے۔کورونا اور معیشت دونوں اہم ہیں

اس لئے ان کے حوالہ سے سوچ سمجھ کر حکمت عملی مرتب کرنی ہو گی‘بھارت نے غریبوں کی بجائے ایلیٹ کلاس کا سوچا اور سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاؤن لگایا‘سندھ میں لاک ڈائون کی وجہ سے لوگ متاثر ہونگے۔صوبائی حکومت اس بات کو ضرور دیکھے کہ لاک ڈاؤن میں دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کیسے گزارا کرے گا؟ اگر وسائل دستیاب نہ ہو سکے تو مزدور طبقہ بھوک کا شکار ہو سکتا ہے ، پاکستان میں دو خاندانوں نے بڑی بے شرمی سے ملک دولت لوٹی ‘ادارے تباہ کئے ‘اب نیب نے ان کی چیخیں نکلوادی ہیں ‘کھیلوں کو جو وقت دینا چاہئے تھا نہیں دے سکا‘آخری دو سال میں اس پر بھرپور توجہ دیں گے‘انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن نے اپنی تجاویز نہیں دیں ‘سعودی وزیرخارجہ سے سفری پابندیوں سے متعلق بات کی ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ اس معاملے کو جلد حل کرلیا جائے گا‘ بچوں اور اساتذہ کی ویکسی نیشن تک اسکو ل نہ کھولے جائیں‘حکومت کے خلاف پروپیگنڈاورجعلی خبریں چلانے پر مجھے میڈیا سے اختلاف ہوتا ہے ‘بھارت نے پاکستان کیخلاف جعلی اور جھوٹی خبریں چلانے کیلئے ڈس انفارمیشن لیب تیار کی اور بدقسمتی سے اسے پاکستان کے صحافی ʼفیڈ کررہے ہیں۔ پانچ سال پورے ہونے پر ملک کے حالات بدلے ہوئے ہوں گے، پاکستان کوخود دار ملک بنانا چاہتے ہیں، بدعنوان عناصر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے 800 نئے اسٹوریج بنا رہے ہیں۔ اتوار کو ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ پروگرام میں ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعہ عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے یہ باتیں کہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.