پاکستان میں موبائل فونز کی پیداوار شروع ہو گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی میڈ اِن پاکستان ہے، یہاں موبائل فون کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ جولائی میں ملکی برآمدات سب سے زیادہ 2اعشاریہ 3 ارب ڈالر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔ آئندہ پانچ سال میں ٹیکسٹائل صنعت پر انحصار کم ہوجائے گا۔مشیر تجارت نے مزید کہا کہ ہماری پالیسی میڈ ان پاکستان ہے، یہاں موبائل فون کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ غیرملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کی درخواستیں دی ہیں۔اُن کا کہنا تھاکہ جولائی کے مہینے کی یہ سب سے زیادہ برآمدات ہیں، جولائی میں برآمدات 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز رہیں، گزشتہ برس اسی دورانیے سے برآمدات 35 کروڑ ڈالرز بڑھیں۔عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہاکہ جولائی میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 17اعشاریہ3 فیصد اضافہ ہوا، جون2021 میں برآمدات 2 ارب 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھیں۔ ایکسپورٹ کو 31اعشاریہ2 سے بڑھا کر 38 فیصد پر لے جائیں گے۔مشیر تجارت نے کہا کہ چاہتا ہوں میں پاکستان میں ایکسپورٹ کلچر آئے، اس سال برآمدات کا ہدف حاصل کریں گے، ایکسچینج ریٹ حقیقت پسندانہ ہوگیا، ٹیرف میں کمی لائی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.