لاہور: سیر کے لیے گھر سے نکلی 4 نوجوان و نوعمر لڑکیاں لاپتہ

لاہور (ویب ڈیسک)ہنجروال کے علاقہ سے 4 لڑکیاں غائب ہو گئیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ لڑکیاں گزشتہ روز اورنج لائن ٹرین میں سیر کرنے کیلئے گئی تھیں مگر واپس نہیں آئیں۔غائب ہونے والی انعم، کنزہ، عائشہ اور ثمرین کی عمریں 10 سال سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے والد

عرفان کی مدعیت میں ان کے غائب ہونے یا اٹھا لیے جانے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی تلا ش جاری ہے۔آئی جی پنجاب نےبچیوں کے مبینہ اٹھا لیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.