مہاتیر محمد نے ملائیشین وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا

کوالالمپور (ویب ڈیسک)ملائشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد اور اورسابق نائب وزیر اعظم انور ابراہیم طویل عرصے سے جاری سیاسی مخالفت ختم کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی بندش کے خلاف احتجاج میں شامل ہو گئے اور وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ پارلیمنٹ کا پیر کو ہونے والا اجلاس کئی ارکان کے کورونا

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔تاہم اپوزیشن نے وزیر اعظم محی الدین یاسین پر الزام لگایا کہ وہ عدم اعتماد کے ووٹ سے بچنے کے لیے کورونا کو بہانے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.