
پاکستان کے اہم شہر سے ناقابل یقین تفصیلات
کراچی ( ویب ڈیسک) سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنی جان کی نہیں موبائل سِم اور ڈیٹا پیکیجز کی پروا ہے، سندھ حکومت کا ویکسی نیشن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔سندھ میں ایک روز میں دو لاکھ 22ہزار سے
زائد شہریوں نے کورونا ویکسین کروائی ہے ہمارا ٹارگٹ ڈھائی لاکھ ویکسی نیشن یومیہ ہے، کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 6 ہزار لوگوں نے ویکسین لگوائی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح پر قابو پانے میں سندھ حکومت کی مدد کریں،کراچی میں لاک ڈاؤن گیم چینجر ثابت ہوا ہے ، لاک ڈاؤن اور شہریوں کی احتیاط کے باعث کورونا کی شرح میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ منگل کو فریئر ہال کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لیڈران اور میڈیا کے دوست معاشرے میں اہمیت رکھتے ہیں ہم ماسک پہنیں گے تو عوام بھی ماسک استعمال کرینگے، ہمیں اپنی اور اپنے اہل خانہ کو کورونا سے محفوظ کرنا ہے ہم سب نے زمہ داری کا احساس کرنا ہے پھر بھارتی ویرینٹ یا بھارتی سازش کو قابو کرنے میں آسانی ہوگی ۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم مزید ویکسینیشن مراکز قائم کرینگےفیصلہ کیا ہے کہ مزید موبائل یونٹس کو فعال کیا جائے ۔ ایک سوال پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کی حرکت کی مذمت کرتاہوں کراچی شائستگی تہذیب وتمدن کا شہر ہے عامر لیاقت کی حرکت شرمناک ہے۔
Leave a Reply