آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی دراصل کون ہیں اور عمران خان کی نظر کرم ان پر کیسے پڑی ؟

مظفرآباد (ویب ڈیسک) عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں اور 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے 5 امیدواروں کے انٹرویوز لیے تھے جن میں سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود، خواجہ فاروق، اظہر صادق اور عبدالقیوم نیازی شامل تھے۔ پہلے پہل عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں تھے لیکن پھر ان کا نام اچانک سامنے آیا تھا۔وزیراعظم عمران خان امیدواروں کے انٹرویوز میں ان سے ماحولیات، سیاحت، معیشت، قومی و بین الاقوامی معاملات، سرحدی معاملات اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں سوالات کیے تھے۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے امیدوار انوارالحق آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.