مری کی رہائشی خاتون کو سیٹیزن پورٹل پر درخواست کے بعد انصاف مل گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے سیٹزن پورٹل پر پانچ مرلہ پلاٹ پر قبضہ کی شکایت درج کرانے والی مری کی رہائشی خاتون کی کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کی نگرانی میں فوری داد رسی عمل میں لائی گئی ہے۔ خاتون کا پانچ مرلے کا پلاٹ بااثر قبضہ گروہ سے واگزار کرا کے

ریٹائرڈ پٹواری اور اسکے بیٹے کے خلاف پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ کرنے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام پر ایف آئی درج کی گئی ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ہاجرہ احسان نے وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی کی کہ اس کا پانچ مرلے کا پلاٹ قابضین سے وا گزار کرایا جائے۔ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مری ریونیو عملہ اور پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور زمین کی حد بندی کرکے پلاٹ کا قبضہ شکایت کنندہ ہاجرہ احسان کے حوالے کیا جو اپنے شوہر اور ایک کزن کے ہمراہ موقع پر موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.