فاسٹ اینڈ فیوریس9 میں وین ڈیزل کے بچپن کا رول جس لڑکے نے ادا کیا وہ دراصل کون ہے ؟

لندن(ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی مشہور فلموں میں کے ادارکاروں کی جوانی اور کم عمری کے کردارادا کرنے کے لیے ان کی اولادوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں فلم میں چار چاند لگ گئے ہیں ۔ وجہ ہے یہ کہ ماں یا باپ سے غیرمعمولی مشابہت کی بنا پر ہدایتکاروں نے

مشہور اداکاروں کی اولادوں کو فلم میں رول دیا ہے جو بہت مقبول ہوئے ہیں۔آئیے دیکھتے ہیں کہ کونسے اداکار یا اداکارہ کے بیٹے اور بیٹی نے ان کی فلموں میں بطور اداکار کام کرکے اس میں حقیقت کے رنگ بھرے ہیں۔میرل اسٹریپ اور ان کی بیٹی:ایوننگ نامی فلم میں اداکارہ میرل اسٹریپ کی جوانی کو 1950 میں دکھانا تھا جس کے لیے ان کی بیٹی میمی گمر کو کاسٹ کیا گیا۔ میرل کی بیٹی نے اداکاری کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود عمدہ اداکاری کی اور داد وصول کی۔وین ڈیزل اور فاسٹ اینڈ فیورس 9:وین ڈیزل کے بیٹے ونسنٹ سنکلیئر نے ان کے لڑکپن کا کردار ادا کیا۔ یہ کردار انہوں نے فاسٹ اینڈ فیورس نائن میں ادا کیا ہے۔فلم بلیک پینتھر میں باپ اور بیٹے کا کردار:بلیک پینتھر ایک مشہور فلم تھی جس میں اٹانڈا کینی کی جوانی کا کردار ان کے سگے بیٹے جان کینی نے ادا کیا جو بہت مقبول ہوا۔2005 کی فلم کس کس بینگ بینگ:کس کس بینگ بینگ ایک مشہور فلم تھی ۔ اس میں رابرٹ ڈونی جونیئر کا کردار ان کے بیٹے نے خوب نبھایا اور مشابہت کی بنا پر اسے بہت سراہا گیا۔مورگن فری مین کی جوانی:مشہورفلم شوشینک ریڈمپشن میں مورگن فری مین کی جوانی کا ایک شناخت نامہ دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم اب تک آئی ایم ڈی بی پر پہلے نمبرپر ہے اور غیرمعمولی شہرت رکھتی ہے۔ اس فلم میں ایک جرمیاتی شناخت نامہ دکھایا گیا ہے جس میں ان کے سگے بیٹے الفانسو کی تصویر لگی ہے۔ٹینا فے کی بیٹی:30 راک نامی ٹی وی سیریئل میں شادی کا ایک سین تھا جس میں ٹینا فے کا بچپن دکھانا تھا ۔ اس کے لیے ان کی بیٹی ایلس رچمنڈ کو دکھایا گیا جو ہوبہو اپنی والدہ کی کاربن کاپی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.