اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے

کراچی (ویب ڈیسک)ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف خود فیصلہ کریں تو پاکستان آسکتے ہیں، یقیناً یہ بہت بڑی خبر ہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے لیے جو پناہ گاہ ہے بلینرز کی وہاں ویزے کا انکار ہوجانا ایک بہت سنگین صورتحال ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ کل وہ

جہاز میں بیٹھا کر واپس بھیج دیئے جائیں گے وہ اپیل کریں گے اور اس میں دو تین مہینے لگ سکتے ہیں ۔اگر اپیل بھی ڈس مس ہوجاتی ہے اور نوازشریف کو کوئی اور ملک لینے کو تیار ہو تو نوازشریف وہاں جاسکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ نواشریف کوشش کریں گے کہ کوئی ایسی پناہ گاہ مل جائے جہاں پاسپورٹ کے بغیر قبول کر لیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.