وزیراعظم عمران خان کا حیران کن پیغام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی طور پر کمزور طبقے کو تحفظ اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحہے ،کامیاب پاکستان منصوبے کے ذریعے کسانوں کو معاونت، سستی رہائش کی فراہمی اور کاروبار میں آسانی کیلئے آسان شرائط پر قرض فراہم کیے جائیں گے ،پوری دنیا میں اشیا

کی قیمتوں میں 40 فی صد تک اضافہ ہوا ہے، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرکے ریلیف فراہم کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا ہارٹ وِگ شکافر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ہارٹ وِگ شکافر نے اس موقع پر کہا کہ نہ صرف عالمی بنک بلکہ پوری دنیا پاکستان کے احساس پروگرام کی تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کے حوالے سے معترف ہے اور مثالیں دیتی ہے‘عالمی بنک اور پاکستان کا ملک کی عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے تعاون جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.