نیلسن منڈیلا کے خاندان نے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کر ڈالی

کراچی (ویب ڈیسک) نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا اور داماد پرنس دالمینی نے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کردی، کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی، بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ۔ یومِ استحصالِ کشمیر پر جاری پیغام میں مانڈلا منڈیلا نے کہا جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں مل جاتا،

ان کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔ پرنس دالمینی نے کہا کہ عالمی طاقتیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے میں کردار ادا کریں ، برطانیہ ثالث بنے ، بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.