فردوس عاشق اعوان کا ایک اور متنازعہ بیان

لاہور(ویب ڈیسک )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم سندھ کی طرح لوگوں کو بغیر ہوم ورک کے گھروں میں قید نہیں کرنا چاہتے، ڈور ٹو ڈور ویکسی نیشن شروع کرادی ہے،عوام کے تعاون کے بغیر حکومت کورونا وائرس پر قابو نہیں پا سکتی۔

جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی وہاں ڈنڈا استعمال کیا جائے گا کیونکہ ہماری قوم ڈنڈوں کی عادی ہے ، انھوں نے کہا اپوزیشن نے سارے چورن بیچے، اپنی پٹاریوں کے سانپ اژدھے حکومت پر پھینکے مگر کچھ نہ ہوا۔ مریم نواز کے موبائل کی خاموشی بتا رہی ہے کہ ان کے ڈپو میں ہتھیار ختم ہو چکے ہیں تمام پاکستانی کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے کیلئے کھڑے ہیں، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن آفس کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر ہندوستان کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کیا۔ آپ سوشل میڈیا کےذریعے ہندوستان کا سیاہ چہرہ دنیا کو دکھائیں۔ مودی نے کشمیریوں کے ساتھ میڈیا کو بھی قید کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.