
شہریوں کے مال کو باپ کا مال سمجھنے والے 6 بنک ملازمین کا حیران کن کرتوت سامنے آگیا
کراچی (ویب ڈیسک )55 کروڑروپے مالیت کا سونا خوردبرد کرنے کے الزام میں ایک نجی بینک کی دو خواتین افسران سمیت 6 ملزمان کے خلاف شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسرسب انسپکٹرعارف نے بتایا کہ گلستان جوہرمیں واقع ایک نجی بینک کے
خلاف بینک کے کھاتیدارذوالفقارعابدی نے تھانے میں درخواست دی تھی کہ اس کے بینک لاکر میں 55 کروڑ روپے مالیت کے زیورات رکھے گئے تھے،کچھ عرصہ قبل ان پریہ حیرت انگیزانکشاف ہوا کہ انکے اصلی زیورات کی جگہ ہو بہو پیتل پرسونے کا پانی چڑھا کررکھ دئیے گئے ہیں۔ درخواست پرپولیس نے مقدمہ نمبر87/ کی تحقیقات میں جمعرات کو بینک کی دو خواتین افسران سمیت 6 افراد کو گرفتار کرکے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔
Leave a Reply