شاہد خاقان عباسی کا حیران کن پیغام

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ نوازشریف علاج کے بغیر وطن واپس نہیں آئیں گے ‘شہبازشریف نے کہاہے کہ نوازشریف کو باہر بھجوانا حکومت کا فیصلہ تھا ‘شاہدخاقان کہتے ہیں کہ میاں صاحب کی صحت اور زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جبکہ مریم نوازکا کہنا ہے کہ حکومت نوازشریف سے

ذہنی شکست کھاچکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کا قانونی طور پر برطانیہ میں علاج ممکن نہ ہوا تو کسی دوسرے ملک میں دیکھا جائے گا،جب علاج مکمل ہو جائے تو نوازشریف واپس آئیں گے‘ باتیں کرنے کی بجائے ان کی طبی رپورٹ کو پڑھا جائے۔ نواز شریف کی صحت اور زندگی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو برطانیہ علاج کیلئے پنجاب اور وفاقی حکومت نے بھیجا۔نواز شریف بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر وطن آئے، کہا جاتا ہے وہ بھاگ گئے،3 سال میں احتساب کا بیانیہ دفن ہوچکا،نیب نیازی گٹھ جوڑ نے مزید تفتیش کرنی تھی تو قید میں کیوں نہیں کی ؟،یہ ٹولہ صرف مخالفین کی صحت پر سیاست کرسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.