ڈرامہ “ارطغرل غازی” کے سلطان علاؤالدین کا اپنے مداحوں کے لیے خاص پیغام

انقرہ (ویب ڈیسک) دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں سلطان علاؤالدین کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار بوراک ہاکی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔اداکاربوراک ہاکی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا فیس بک پیج ان کے

کنٹرول میں نہیں ہے ، اس کی اسٹوریز کو نہ کھولیں اور اس پیج کوبرائے مہربانی رپورٹ کریں۔خیال رہے کہ اداکار بوراک ہاکی نے مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں سلطان علاؤالدین کائیوکوباد کا کردار ادا کرکے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.