حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا ہے تاکہ مطلوبہ اقتصادی شرح نمو حاصل کرنے کے علاوہ کورونا وائرس کے اثرات بد سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا ہارٹوگ شیفر نے پاکستان کا ہفت روزہ

دورہ مکمل کرلیا۔ پاکستانی حکام سے بات چیت میں ملک کی ترقیاتی ترجیحات زیر غور آئیں۔ بات چیت میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین اور متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نوید بلوچ نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اقتصادی امور عمر ایوب اور وزیر توانائی حماد اظہر سے ملاقاتوں میں شیفر نے اسٹرکچرل اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔ بات چیت میں مالی استحکام کے لئے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں ملک گیر یکسانیت پر زور دیا گیا۔ ہارٹوگ شیفر نے اسدعمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطان سے بھی ملاقات کی۔ اپنے دورے میں و رلڈ بینک کے نائب صدر نے وزیراعظم کے خصوصی معاون موسمی تبدیلی ملک امین، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، گورنر اسٹٹ بینک رضا باقر، معاون خصوصی ثانیہ نشتر، وزراء اعلی سندھ و خیبرپختونخوا مراد علی شاہ اور محمود خان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.