وفاقی وزیر اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کی وجہ سے لوگ (ن) لیگ چھوڑ رہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ

ن لیگ کے لوگ نوازشریف اور مریم نواز کے بیانیے سے تنگ آ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔جہانگیر ترین گروپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی گروپ نہیں اور اگر تحریک انصاف کے کچھ افراد پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیتے ہیں تو یہ سیاسی خود کشی ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.