دو روز قبل انتقال کرجانیوالے بھارتی اداکار انوپم شیام سے عامر خان نے کونسا جھوٹا وعدہ کیا تھا ؟ جانیے

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار آنجہانی انوپم شیام کے بھائی انوراگ شیام نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ انوپم شیام کے لیے پرتاپ گڑھ میں ڈائیلائسز سینٹر بنوائیں گے، لیکن بعد میں انھوں نے ہماری

فون کالز تک اٹھانا بند کردی تھیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ ان کے بھائی اس خبر پر بھی کافی پریشان تھے کہ انکا شو جلد ہی (آف ایئر) بند کردیا جائے گا۔ایک بھارتی میڈیا ادارے کو انٹرویو میں انوراگ نے مزید کہا کہ ان کے بھائی انوپم شیام کو اس کا بھی بڑا قلق تھا کہ وہ اپنی بیمار ماں کی عیادت کے لیے پرتاپ گڑھ نہیں جاسکتے تھے۔اسکی وجہ یہ تھی کہ اتر پردیش کے اس قصبے میں کوئی ڈائیلائسز سینٹر نہیں تھا اور ہفتے میں تین بار ڈائیلائسز پر زندگی گزارنے والے ’من کی آواز پراتگیا ٹو‘ کے اداکار انوپم شیام کی صحت اور زندگی کے لیے یہ خطرناک ہوسکتا تھا۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان کو اس وقت سخت مشکل صورتحال کا سامنا ہے، میری والدہ کا گزشتہ ماہ انتقال ہوا ہے، میرے بھائی نہ تو ان کی عیادت کرسکے اور نہ موت پر جاسکے۔ ہم نے پرتاپ گڑھ میں ڈائیلائسز سینٹر بنانے کی درخواست کی تھی یہاں تک کہ ہم اداکار عامر خان کے پاس بھی گئے، لیکن انھوں نے بھی کچھ نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.