پہلے وزیراعظم لیاقت علیخان کے صاحبزادے کی کسمپرسی : وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی بیماری اور مالی مشکلات کے معاملے میں پیشرفت سامنے آگئی۔اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے اکبر علی خان کی بیماری اور مالی مشکلات سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فوری طور پر اکبر علی خان کے خاندان سے رابطے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ وہ اکبر علی خان کے علاج معالجے کے تمام اخراجات کی ادائیگی حکومت کی جانب سے یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.