مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ۔۔۔نکاح کس تاریخ کو اور کہاں ہو گا ؟ تفصیلات آگئیں

لندن(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے صاحبزادے اور سیف الرحمن کی بیٹی کا رشتہ طے پا گیا ہے۔جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح بائیس اگست کو لندن میں ہوگا۔ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اس لئے وہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف دونوں کے نکاح کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ میرے صاحبزادے جنید کا نکاح عائشہ سیف الرحمان کیساتھ 22 اگست کو لندن میں انشاء اللہ ہوگا۔انہوں نے کہا بدقسمتی سے میں بوگس کیسوں اور ای سی ایل میں نام کی وجہ سے اس پرمسرت تقریب میں شرکت نہیں کر پاؤں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میں قید میں تھی جب میری والدہ کا انتقال ہوا، اب میں اب بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکتی۔ لیکن میں حکومت سے کسی قسم کی درخواست نہیں کروں گی کہ مجھے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ میں اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتی ہوں۔مریم نواز نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اپنے صاحبزادے جنید صفدر اور عائشہ سیف الرحمان کے نکاح کا کارڈ بھی شیئر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.