ملکی تاریخ میں پہلی بار کس خاتون کو سپریم کورٹ کی جج تعینات کرنے کا فیصلہ ہو گیا ؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو سپریم کورٹ کی جج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 اگست کو جسٹس مشیر عالم اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ جسٹس عائشہ ملک کو ان کی جگہ تعینات کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.