لاہور : متعدد بار صبح طلاق دے کر شام کو معافی مانگ لینے والا شوہر منظر عام پر۔۔۔۔خاتون کا ایسا بیان کہ عدالت میں سناٹا چھا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) بار بار طلاق دینے اور شام کوپاؤں پکڑ کر معافی مانگنے والے شوہر سے تنگ خاتون پروین نے فیملی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کر دیاہے،سنت نگر لاہورکی رہائشی درخواست گزار خاتون پروین کی طرف سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ اس کاشوہرصبح طلاق دے کر شام کو پاؤں پڑ جاتا ہے،

اس کے شوہر نے وطیرہ بنارکھا ہے کہ معمولی بات پر اس کو طلاق دے کر گھر سے چلا جاتا ہے شام کو واپس آ کر معافی مانگ لیتا ہے،یہ معمول کئی ماہ سے جاری ہے،آئے روز طلاق طلاق کا لفظ سن کر وہ تنگ آ چکی ہے،اب ضمیر اس کی اجازت نہیں دیتا کہ ایسے شوہر کے ساتھ رہوں عدالت سے استدعاہے کہ خلع کی بنیاد پر اس شخص سے چھٹکارا دلوایا جائے،عدالت میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے اور بعد میں معافی مانگ لے کیا ایسی صورت میں عورت کو طلاق ہو تی ہے یا نہیں؟عدالت نے اس ضمن میں وکلا ء کو یکم ستمبر کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.