فیٹیف سے پاکستان کے حوالے سے ایک اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے ایف اےٹی ایف کی 40میں سے 35سفارشات پر عملدرآمد مکمل کر لیا اور پاکستان زیادہ عملدرآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے،پاکستان نے 40میں 35سفارشات پر عملدرآمد کر لیا،باقی پرعملدرآمدسےمزید اپ گریڈہوجائیگا، ایف اے ٹی اے کے ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان سے متعلق تیسری

میوچل ایوالوایشن فالو اپ رپورٹ کے نتائج جاری کردیئے ، وزارت خزانہ کے مطابق ایشیا پیسفک رپورٹ کے نتائج میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کی چا رمزید سفارشات پر زیادہ عملدرآمد کر لیا ہےاور 40میں سے 35 سفارشات پر زیادہ عملدرآمد یا عملدرآمدکی ریٹنگ حاصل کر لی ، علاوہ ازیں پاکستان نے ایف اےٹی ایف کی چھ بڑی سفارشات پر زیادہ عملدرآمدیا عملدرآمد کر کی ریٹنگ حاصل کر لی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.