شہباز گل نے اہم عہدے پر فائز ریٹائرڈ جنرل کے استعفے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا وقار بلند کرنے کیلئے ایک شفاف اور جامع اسپورٹس پالیسی اور آزاد الیکشن کمیشن تشکیل دیئے جائینگے، جو فیڈریشنز گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیں کریں گی انہیں الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی حق نہیں ہو گا،

پالیسی تشکیل دینے کا اختیار حکومت کے پاس ہے، حکومت کی اجازت اور اسپورٹس بورڈ سے الحاق کے بغیر کسی فیڈریشن کو پاکستان کا نام استعمال نہیں کر نے دیا جائیگا، اولمپکس مقابلوں میں ناکامی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کو منصب رکھنے کا کوئی حق نہیں، انہیں فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئے۔ جمعہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اسپورٹس فیڈریشنز میں حکومتی عہدیدار نہیں ہوتے، اولمپک ایسوسی ایشین کی ناکامی کے باعث صرف 10 کھلاڑی میگا ایونٹ میں شریک ہو سکے، کھیلوں میں مزید سبکی برداشت نہیں کر سکتے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن فوری طور پر عہدے سے الگ ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.