بھارتی اداکار جانی لیور کس پاکستانی اداکارہ کے مداح ہیں ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار جانی لیور اداکارہ صاحبہ کے مداح نکلے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے صاحبہ کے نام پیغام جاری کیا کہ انہوں نے ٹیلی فلم ’’ بکرا 1 قصائی 2‘‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی فلم میں ریمبو اور

دیگر کاسٹ کی بھی اداکاری بہترین تھی لیکن صاحبہ نے تو کمال کام کیا ہے ۔ انہوں نے صاحبہ کے یو ٹیوب چینل ’’لائف اسٹائل ود صاحبہ‘‘ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی ساری وڈیوز بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.