ماڈل نایاب کیس کا ڈراپ سین : بھائی گرفتار ۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے ماڈل نایاب کو زندگی سے محروم کرنے والے اس کے اپنے سوتیلے بھائی کو گرفتار کرلیا، ملزم نے غیرت کی وجہ سے بہن کوزندگی سے محروم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس

نے غیرت کےنام پر یہ سب کیا ہے۔ملزم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ نایاب سے تکرار ہوئی تو زدوکوب کرنے کے بعد اسکو زندگی سے محروم کر دیا، پولیس کا ملزم کی گرفتاری سے متعلق کہنا ہے کہ موقعۂ واردات سے ملنے والے شواہد سے مجرم تک پہنچے ہیں، نایاب کے گھر پر دروازوں سے ملے فنگر پرنٹس قاتل سےمیچ ہوئے۔پولیس کے مطابق نایاب کے بھایئوں کے فنگر پرنٹس فورانزک لیب بھجوائے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.