فرانس میں قطر کے امیر کے محل میں چوری کی حیران کن واردات ،

پیرس (ویب ڈیسک )فرانس میں کین کے سیاحتی مقام کے نزدیک چوروں کا ایک گروہ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کے محل میں گھس گیا۔ گروہ نے جس میں ایک شخص کے پاس ہتھیار تھا محل سے ہاتھ کی گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاءقبضے میں لے لیں۔العربیہ نیوز کے مطابق

جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے میں چوروں کی تعداد چار تھی ۔ واردات کے وقت امیر قطر محل میں موجود نہیں تھے تاہم ان کے گھرانے کے لوگ محل میں تھے۔ چوری کی واردات بڑے پرامن طریقے سے کسی کو نقصان پہنچائے بغیر مکمل کی گئی۔ چوروں نے محل میں موجود کسی بھی فرد کو ہتھیار سے نہیں ڈرایا ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.